ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور:حادثے کی جانکاری لینے پہنچا ہوا طالب خود اپنی جان گنوابیٹھا

کنداپور:حادثے کی جانکاری لینے پہنچا ہوا طالب خود اپنی جان گنوابیٹھا

Tue, 16 Jan 2018 14:03:07    S.O. News Service

کنداپور 16؍جنوری (ایس او نیوز) کنداپور بسرور روڈ پر جب بس اور کار کے درمیان حادثہ ہوا تو قریب میں واقع اپنے گھر سے نتین پجاری (20سال) نامی نوجوان حادثے کی جانکاری لینے کے لئے موقع پر پہنچ گیاجہاں کافی لوگ جمع ہوگئے تھے۔ 

لیکن بدقسمتی سے اس دوران ایک ماروتی ویان بڑی تیز رفتاری سے اس طرف آئی اور سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے نتین سے ٹکراگئی۔بتایا جاتا ہے کہ ویان کی ٹکر سے نتین کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ حالانکہ اسے فوری طور پر ایک نجی اسپتال میں لے جایا گیا مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

نتین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بھنڈارکرس کالج میں بی سی اے تھرڈ ایئر کاانتہائی ذہین طالب علم تھااور بڑا ہی ملنسار انسان تھا۔ اس کی موت کی خبر ملنے پر کالج میں ایک دن چھٹی کا اعلان کیا گیا اور اس کے ساتھی مردہ گھر پاس نم آنکھوں کے ساتھ جمع ہوگئے جہاں پر اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے رکھی گئی تھی۔

پتہ چلاہے کہ نتین سے ٹکرانے والی کار ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا ، جس کے بعد پولیس نے کار ضبط کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: